محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم اسلام آباد، پنجاب، شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہے گا اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش، موسم خوشگوار
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، زیارت، بارکھان، خضدار، ژوب اور دالبندین میں بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طورپر ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، اٹک،چکوال، جہلم ،مری ، گوجرانوالہ، سرگودھا اور میانوالی میں بارش متوقع ہے اور فیصل آباد، سیالکوٹ، لاہور، بھکر اور لیہ میں تیز ہواوَں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان ، ڈیرہ غازی خان ،ساہیوال اور بہاولپور میں بھی آندھی اور ہلکی بارش ہو گی جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں دن کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سکھر ،لاڑکانہ کے اضلاع میں آندھی، گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور مردان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیر ستان اورکرم میں بارش متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں شدید گرمی: درجہ حرارت 41 ڈگری ریکارڈ کیا گیا
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاورمیں بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اورکشمیر میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔