راولپنڈی: سابق نیول چیف کی وفات پر آرمی چیف اور سربراہ پاک فضائیہ نے اظہار تعزیت کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آرمی چیف نے سابق نیول چیف ایڈمرل کرامت رحمان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں آرمی چیف نے سابق نیول چیف ایڈمرل کے لیے دعائے مغفرت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگواران کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنے کی توفیق عطا کرے۔
General Qamar Javed Bajwa, #COAS, expresses heartfelt condolences on the sad demise of former Chief of the Naval Staff Admiral Karamat Rahman Niazi (retired). “May Allah bless his soul & give strength to the bereaved family to bear this irreparable loss, Ameen”, COAS.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 4, 2021
سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ریٹائرڈ ایڈمرل کرامت رحمان نیازی کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔
اپنے تعزیتی پیغام میں ائیر چیف نے مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔
مرحوم ایڈمرل کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ مرحوم ایڈمرل کرامت رحمان نیازی ایک باوقار اور نفیس شخصیت کے حامل تھے جن کے کردار سے پاک بحریہ کی آنے والی نسلوں کو ہمیشہ رہنمائی ملتی رہے گی۔