پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان کے حسن کے چرچے سرحد پار بھی پہنچ گئے ہیں اور گلوکار گرو رندھاوا کو اپنے حُسن کا دیوانہ بنا لیا ہے۔
بھارتی گلوکار گرو رندھاوا نے سارہ خان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے سارہ خان کی تصویر پر کمنٹ کیا ہے ’خوبصورت‘۔ سارہ خان نے اس کمنٹ کے جواب میں گرو رندھاوا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے جھنڈے کے ساتھ ایک دل بھی بنایا۔
خیال رہے کہ سارہ خان کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
ان دنوں ہم ٹی وی پر سارہ خان کا ڈرامہ سیریل ’رقصِ بسمل‘ دکھایا جا رہا ہے۔ اس ڈرامہ سیریل میں جاندار اداکاری کے باعث سارا خان کو بہت سراہا جا رہا ہے۔
دوسری جانب گرو رندھاوا بھارت کے معروف گلوکار ہیں، ان کا گیا ہوا گانا ’لگدی لاہور دی آ اور ہائی ریٹڈ گبرو پاکستان میں بہت مقبول ہوا تھا۔