پشاور: خاتون کے ہاں بیک وقت5بچوں کی پیدائش


پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

پانچوں بچے لڑکے ہیں اور خاندان کا تعلق لکی مروت سے ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماں اور پانچوں بچے صحت مند ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیدا ہونے والے بچوں کو ایل آر ایچ کے گائنی وارڈ میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بونیر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو ) اسپتال کے گائنی وارڈ میں خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں