عدالت نے جہانگیر ترین کو 19 مئی تک گرفتار کرنے سے روک دیا

جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا


لاہور: عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کو 19 مئی تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

لاہور کی مقامی عدالت میں جہانگیر ترین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے جہانگیر ترین کے خلاف تین مقدمات کی سماعت کی اور جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کر دی۔

عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ جہانگیر ترین اور علی ترین کے کیس کا کیا بنا ؟ جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ کیس میں شفاف تفتیش نہیں ہو رہی۔

جج نے استفسار کیا کہ آپ سے جی آئی ٹی رپورٹ مانگی تھی کیا آپ لائے ہیں ؟ آپ نے مقدمہ درج کیا اس کی رپورٹ کہاں ہے؟

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کورونا میں مبتلا 

عدالت میں پیشی سے قبل جہانگیر ترین کے گھر پر ہم خیال گروپ کی اہم بیٹھک ہوئی۔ جس میں شرکا نے جہانگیر ترین سے اظہار یکجہتی کی اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ترجمان جہانگیر ترین نے کہا کہ 2 صوبائی وزرا نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ جہانگیر ترین کے ہمراہ عدالت پہنچے جبکہ 4 مشیر عبدالحئی دستی، امیر محمد خان، رفاقت گیلانی اور فیصل حیات جبوانہ بھی عدالت پہنچے۔

ترجمان کے مطابق ارکان صوبائی اسمبلی خرم لغاری، اسلم بھروانہ، نذیر چوہان، آصف مجید، عمر آفتاب، طاہر رندھاوا، زوار وڑائچ اور نذیر بلوچ بھی پیش ہوئے۔


متعلقہ خبریں