پاکستانی نژاد برطانوی شہری کا بڑا کارنامہ


پاکستانی نژاد ڈاکٹر کمال منیرکو کیمبرج یونیورسٹی کا پرو وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے۔

انہیں تین سال کے کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔ وہ20سال سے کیمبرج یونیورسٹی سے وابستہ ہیں۔ ڈاکٹر کمال منیر یکم اکتوبر سے کیمبرج یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر کمال منیر گزشتہ 20 سال سے کیمبرج یونیورسٹی کے بزنس اسکول سے وابستہ ہیں۔ کیمبرج یونیورسٹی میں پانچ پرووائس چانسلرز ہیں جن کا کام یونیورسٹی کے انتظامی امور میں وائس چانسلر کی معاونت کرنا ہے۔

ڈاکٹر کمال منیر اسلامی مالیاتی نظام پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ وہ گزشتہ بیس برس سے کیمبرج یونیورسٹی سے وابستہ ہیں۔

ڈاکٹر منیر سنٹر آف اسٹریٹیجک فلنتھراپی کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔ وہ 2015 سے 2016 کے درمیان لمز کے ڈین آف سائنسزاینڈ سوشل سائنسز کے ڈین رہ چکے ہیں۔ وہ لمز میں اکنامک شوشیالوجی کے وزینٹنگ پروفیسر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

ڈاکٹر منیر کے مختلف موضوعات پر ریسرچ پیپرز عالمی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔  فنانشل ٹائمز، گارجین، سمیت مختلف اخبارات میں بھی ان کے آرٹیکلز شائع ہو چکے ہیں۔ انہوں نےکیمبرج یونیورسٹی کو ترقی کی مزید بلندیوں پر پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں