حکومت کا یوم علیؓ پر جلوسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے کورونا کی صورتحال کی وجہ سے یوم علیؓ پر جلوسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت یوم علی ؓ  کی مناسبت سے این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر) کا اجلاس ہوا۔

این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم علی ؓ پر کورونا ایس او پیز کے تحت مجالس کی اجازت ہو گی اور یوم علی ؓ  پر مجالس محدود پیمانے پرمنعقد ہوں گی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی سکرٹریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: وینٹی لیٹرز کا آکیوپنسی ریٹ 80 فیصد پر آ گیا

اس اہم اجلاس ملک بھر اور خاص طور پر بڑے شہری مراکز میں پھیلی کورونا کی وجہ سے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ ہر طرح کے جلوسوں پر پابندی عائد کی جائے جبکہ مجلس کے انعقاد کی اجازت سخت کوویڈ ایس او پیز کے تحت کی گئی ہے جو رمضان کے لیے پہلے سے موجود ہیں۔

این سی اوسی نے ان فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے صوبائی اور ضلعی سطح پر مذہبی اسکالرز اور کمیونٹی رہنماؤں کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔


متعلقہ خبریں