ٓآرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلیفونک رابطہ

ٓآرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلیفونک رابطہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر دفاع  لائیڈ آسٹن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ترجمان پینٹاگون کے مطابق دونوں رہنماؤں نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی وزیر دفاع نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ علاقائی استحکام کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔

ترجمان پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم سے ترک صدر کا رابطہ، افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر بات چیت

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے فون پر رابطہ کیا تھا ۔ ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔  دونوں رہنماؤں نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر بھی تبادلہ خیال کیا تھا


متعلقہ خبریں