چینی کورونا ویکسین آئندہ ماہ سے پاکستان میں تیار ہوگی

چینی کورونا ویکسین آئندہ ماہ سے پاکستان میں تیار ہوگی

پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری کا آغاز آئندہ ماہ سے ہوگا۔

ذرائع قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق این آئی ایچ میں کورونا ویکسین تیاری کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ چین کی کمپنی کین سائنو کی ایجاد کردہ کورونا ویکسین این آئی ایچ میں تیار ہوگی۔

ذرائع کے مطابق این آئی ایچ میں کین سائینو سنگل ڈوز کورونا ویکسین تیار کی جائے گی۔ مقامی سطح پر تیار سنگل ڈوز کورونا ویکسین مئی کے آخر میں دستیاب ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کی ڈیڑھ ارب روپے کی کورونا ویکسین خریدنے کی منظوری

ذرائع کے مطابق پاکستان کورونا ویکسین چینی کمپنی کے تعاون سے تیار کرے گا۔ ویکسین کی تیاری کیلئے خام مال چینی کمپنی فراہم کرے گی۔

دوسری جانب پاکستان نے جون 2021 تک کیلئے دستیاب اور متوقع کورونا کے ویکسین اسٹاک کا 78 فیصد خرید لیا ہے۔

وزارات صحت کے مطابق ویکسینیشن کےعمل کو ہموار رکھنے کیلئے مستقبل کیلئے احکامات پہلے سے موجود ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق جنوری کے مہینے میں 5 لاکھ کورونا ویکسین خریدی گئی تھی۔ فروری میں 7 لاکھ اور مارچ میں 10 لاکھ 60 ہزار کورونا ویکسین خریدی گئی۔

وزارت صحت کے مطابق اپریل کے مہینے میں 30 لاکھ کورونا ویکسین خریدی گئی۔ مئی میں 67 لاکھ اور جون میں 63 لاکھ کورونا ویکسین کی خرید متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں