نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں پرسماعت کل ہوگی

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں پرسماعت کل ہوگی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نوازاورداماد کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدرکی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پرسماعت کل ہوگی۔

بھارت سے بات چیت کامقصد یہ نہیں کہ آپ کشمیر کا سودا کریں، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور ان کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔

ہم نیوز کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزابڑھانے کے لیے دائرنیب اپیل پر بھی سماعت ہوگی۔

فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کے خلاف نیب اپیل پرسماعت بھی کل ہوگی۔

آر ہوگا نا پار۔۔۔ مریم نواز نے یوٹرن لے لیا

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق اورجسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ اپیلوں پر سماعت کرے گا۔


متعلقہ خبریں