کورونا وائرس، برطانیہ کیجانب سے پہلی امدادی کھیپ بھارت پہنچ گئی


نئی دہلی: کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال کے بعد برطانیہ کی بھیجی گئی امداد بھارت پہنچ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے سنگین حالات سے نمٹنے کے لیے بھیجی گئی امداد بھارت پہنچ گئی ہے۔

برطانیہ کی جانب سے بھارت کو بھیجی گئی امداد کی پہلی کھیپ میں 100 وینٹیلیٹرز، 95 آکسیجن سلنڈرز اور ضروری ادویات شامل ہیں۔

ایک روز قبل برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا تھا کہ وہ بھارت کو 600 طبی آلات بطور امداد بھیجیں گے جن میں 300 سے زائد آکسیجن سلنڈرز شامل ہیں۔

بھارت کو امداد کی نو کھیپ بھیجی جائیں گی جس میں سے پہلی کھیپ آج صبح دہلی پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں 14 کروڑ 84 لاکھ سے زائد افراد متاثر

بھارت میں کورونا وبا کی دوسری لہر نے تباہی مچا رکھی ہے اور گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں یومیہ متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے زائد ہے۔

بھارت میں آکسیجن کی فراہمی کا سنگین بحران ہے اور حکومت اس سے نمٹنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں