پاکستان اسٹیل کا پلانٹ شاید ایمرجنسی میں نہ چلایا جا سکے، شبلی فراز

الیکٹرانک ووٹنگ مشین پروٹوٹائپ پر کام جلد مکمل کرلیا جائے گا، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل کا پلانٹ شاید ایمرجنسی میں نہ چلایا جا سکے۔

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز نے نسٹ یونیورسٹی کا دورہ کیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت صنعت اسٹیل ملز کے پلانٹ کے بارے میں دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری وزیر صنعت و پیداوار سے بات ہوئی ہے۔ پاکستان اسٹیل کا پلانٹ شاید ایمرجنسی میں نہ چلایا جا سکے کیونکہ لگتا ہے پاکستان اسٹیل کا آکسیجن پلانٹ چلانے میں مسئلہ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے پاس ابھی وینٹی لیٹر کی پیداوار نہیں ہے۔ وینٹی لیٹر کے 16 فنکشن ہوتے ہیں جبکہ مقامی سطح پر بننے والے وینٹی لیٹر 4 فنکشن کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں اس سال گندم کا ریکارڈ ٹوٹے گا، وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ این آر ٹی سی اور پرائیویٹ فرمز وینٹی لیٹر بنا رہی ہیں۔ بھارت کے ساتھ ہماری پوری ہمدردیاں ہیں اور جتنا ہو سکا اتنی مدد بھی کریں گے۔


متعلقہ خبریں