17 کروڑ سے زائد انٹرنیٹ ایڈریسز فروخت ہونے کا انکشاف

فائل فوٹو


لندن: امریکی محکمہ دفاع نے نجی کمپنی کو 17 کروڑ سے زائد انٹرنیٹ ایڈریسز فروخت کر دیے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کی نجی کمپنی کے ساتھ ڈیل کی مالیت 4 ارب ڈالر سے زائد بنتی ہے۔ مشکوک کمپنی کے ساتھ ڈیل ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے تھوڑی دیر پہلے ہوئی تھی۔

انٹرنیٹ ایڈریسز فروخت کرنے کی اس ڈیل کو تاریخ کی سب سے بڑی ڈیل قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابری مسجد تنازع: سپریم کورٹ شاہ رخ خان سے ثالثی کرانیکی خواہشمند تھی

پینٹاگون کا ڈیفنس ڈیجیٹل سروس کا چیف انٹرنیٹ ایڈریسز کے معاملات کو دیکھ رہا تھا اور یہ ایک ایسی کمپنی کے سپرد کیا گیا تھا جو لگتا ہے گزشتہ سال سمتبر تک موجود ہی نہیں تھی۔

 


متعلقہ خبریں