خواتین اور حضرات کیلئے ایک ہی ٹوائلٹ


وکٹوریہ: آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں کام کی جگہوں پر صنفی امتیاز ختم کرنے کے لیے خواتین اور حضرات کیلئے ایک ہی ٹوائلٹ بنا دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وکٹوریہ میں کام کی جگہوں پر ملازمین کے لیے صنفی غیر جانبدار باتھ روم لازمی قرار دیا جا رہا ہے جو صاف ستھرا اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہو گا۔

وکٹوریہ میں کام کی جگہوں پر بہترین فلاح و بہبود کی سہولیات پر توجہ دی جا رہی ہے جو بنیادی انسانی ضروریات بھی ہیں۔

ورک سیف کے ترجمان نے کہا کہ تمام ملازمین کے لیے ضروری ہے کہ وہ جنس سے قطع نظر ہر کارکن پر دوسرے کارکن کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

وکٹوریہ میں کھیلوں کے مقامات پر باتھ رومز کے قیام کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں مشہور میلبورن اسٹیڈیم اور مارول اسٹیڈیم میں ایسے باتھ رومز بنانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

وکٹوریہ میں یہ باتھ رومز بننے کے بعد کوئی بھی ان کو جنسی شناخت سے ہٹ کر استعمال کر سکے گا۔


متعلقہ خبریں