میٹ گالا 2018: شوبز ستاروں نے ریڈکارپٹ پر رنگ بکھیر دیے


نیویارک: میٹرو پولیٹن میوزیم آف آرٹس میں ’میٹ گالا‘ کے ریڈ کارپٹ پر شوبز کے ستاروں نے رنگ بکھیر دیے جبکہ دنیا بھرسے فلم اور فیشن انڈسٹری کی معروف شخصیات نے شرکت کرکے اسے چار چاند لگا دیے۔

2018 کے میٹ گالا کی تھیم ’ہیونلی باڈیز: فیشن اینڈ کیتھولک امیجینشن‘ یعنی (آسمانی مخلوق: فیشن اور مسیحی تخیل) رکھی گئی ہے۔

شوبزستاروں کے شائقین کے علاوہ فیشن کے متوالوں کو بھی ہر سال اس ایونٹ کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔

میٹ گالا 2018 کی میزبانی کے فرائض معروف سماجی کارکن امل کلونی، گلوکارہ ریحانہ اور اٹلی کی فیشن ڈیزائنر دنتیلا ورسیز نے انجام دیے۔

دنتیلا ورسیز نے پہلی بار 1995 میں میٹ گالا ایونٹ میں شرکت کی تھی جبکہ ریحانہ 2007 اورامل کلونی 2015 میں ریڈ کارپٹ پرجلوہ گرہوئی تھیں۔

نیویارک کے میٹرو پولیٹن میوزیم آف آرٹس میں سجے شوبز ستاروں کے میلے میں ملبوسات اور فیشن کی مصنوعات نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

سالانہ میلے میٹ گالا کے انعقاد کا مقصد میوزیم آف آرٹس کی مدد اور اس کی فلاح کے لیے عطیات جمع کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں