کورونا: وفاق نے پابندیاں سخت کرنے کی تجاویز صوبوں کو بھجوادیں


اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پیش نظر وفاق نے پابندیاں سخت کرنے کے لیے تجاویز صوبوں کو بھجوادی ہیں۔

وزیراعظم: این سی او سی برائے کورونا کا اجلاس طلب

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبوں کو بھجوائی جانے والی تجاویز پر ان کی رائے طلب کی گئی ہے۔

کورونا کی موجودہ صورتحال پر غور و خوص کرنے اور اہم فیصلے کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے کل این سی او سی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے بھجوائی جانے والی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ پابندیاں دو مراحل میں سخت کی جائیں۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاق نے شام کےاوقات میں پیٹرول پمپس اور ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رکھنے کی تجویز دی ہے۔

اسلام آباد میں مزید 56 بچے کورونا وائرس سے متاثر

وفاق کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کے دنوں میں کاروباری سرگرمیاں مکمل بند رکھی جائیں۔

ذرائع کے مطابق بھیجی جانے والی تجویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو پیٹرول پمپ ، فارمیسی، سبزی اور پولٹری کی دکانیں کھلی رکھی جائیں۔

وفاق کی جانب سے بھیجی جانے والی تجویز میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ اور اتوارکو کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رکھے جائیں۔

سندھ: کورونا کے 433 مریضوں کی حالت تشویشناک

ہم نیوز کے مطابق وفاق نے یہ تجویز بھی بھیجی ہے کہ دفاترمیں 50 فیصدعملے کی حاضری کے فیصلے پرعملدرآمد کیا جائے۔


متعلقہ خبریں