دنیا کی مہنگی ترین افطار

دنیا کی مہنگی ترین افطار

دبئی: متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی دنیا کی مہنگی ترین افطاری کروا رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ایک فضائی کمپنی نے فضا میں پرتعیش افطاری کا اہتمام کیا ہے۔

فضائی کمپنی کے تحت روزے دار فضا میں روزہ کھولتا ہے، جس کے لیے اُسے 66 ہزار درہم ادا کرنا پڑتے ہیں۔ یہ رقم  پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریباً ساڑھے 27 لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق فضائی کمپنی کی جانب سے مہمانوں کو افطار پیش کیا جاتا ہے اور روزے دار فضا میں ہی روزہ کھولتے ہیں۔

جیٹیکس نامی کمپنی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پہلی پرواز میں 5 لوگوں کو جہاز میں سوار کیا گیا، نجی طیارہ 90 منٹ فضا میں رہنے کے بعد اُسی مقام پر اترا جہاں سے اس نے اڑان بھری تھی۔

یہ بھی پڑھیں: افغان امن کانفرنس مئی کے وسط تک ملتوی

طیارے میں مہمانوں کے بیٹھنے کے لیے آرام دہ کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو افطاری میں جوس، رول، پھل فراہم کیے جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں