اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 530 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سندھ: کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق، 730 متاثر
ہم نیوز کے مطابق ضلعی انتطامیہ کے مطابق شہر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 12.5 فیصد ہو گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 12 ہزار 329 ہو گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا سےمزید137اموات
ہم نیوز نے ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 649 ہو گئی ہے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتے ہوئے شہر میں پانچ ریسٹورنٹس کو سیل کردیا ہے۔
کورونا وائرس: دنیا میں30لاکھ43ہزار سے زائد اموات
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 21 دکانوں کو بھی بند کرایا گیا ہے جب کہ 27 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔