مجھے ورک لوڈ کا کوئی مسئلہ نہیں، شاہین شاہ آفریدی


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے ورک لوڈ کا کوئی مسئلہ نہیں نہ ہی کوئی خاص آرام کی ضرورت ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے جاری ویڈیو انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ فزیو اور ٹرینر میرے ورک لوڈ کو دیکھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی کرکٹ کو انجوائے کررہا ہوں، پی ایس ایل کے بعد ریسٹ بھی مل گیا تھا، اچھی کرکٹ کھیل رہا ہوں۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پاکستان بولنگ اٹیک نوجوان گیند بازوں پر مشتمل ہے جن کی کارکردگی میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف شروعاتی اوورز میں وکٹیں لینے میں کامیاب نہیں ہوئے، اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے کوشش کریں گے کہ زمبابوے کے خلاف اچھا کھیل پیش کریں۔


متعلقہ خبریں