برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا دورہ بھارت ملتوی

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ شروع

فائل فوٹو


لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنا دورہ بھارت ملتوی کردیا ہے۔ وزیراعظم بورس جانسن کو آئندہ ہفتے دورہ بھارت پہ روانہ ہونا تھا۔

کورونا کی نئی قسم سے اموات کا خدشہ زیادہ ہے، برطانوی وزیراعظم

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دورہ ، بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر منسوخ کیا گیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا 2019 میں برسر اقتدار آنے کے بعد پہلا بڑا دو طرفہ غیر ملکی دورہ تھا۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، بورس جانسن

وزیراعظم بورس جانسن نے اس سے پہلے جنوری میں بھارت کا دورہ کرنا تھا لیکن برطانیہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، لوگوں کا اسپتالوں میں داخلہ اور اموات کی وجہ سے رواں سال کے اوائل میں یہ دورہ ملتوی ہو گیا تھا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا اس مرتبہ دورہ، بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے۔

بھارت: آکسیجن کی عدم فراہمی، ایک رات میں 12 کووڈ مریضوں کی اموات

اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں اس وقت دو یومیہ دو لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں