پنجاب: کئی اضلاع میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے تجاوز کر گئی


پنجاب کے 8 اضلاع میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

اس کے علاوہ فیصل آباد، بہاولپور اور گوجرانوالہ میں بھی کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا سے149اموات، 6ہزار127 نئےکیسز رپورٹ

بتایا گیا ہے کہ گجرات اور جہلم میں بھی کورونا مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے تجاوز کر گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا کے مزید 3 ہزار 562 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق سب سے زیادہ کیسز 1768 لاہور میں سامنے آئے ہیں۔


متعلقہ خبریں