اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش، موسم خوشگوار

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

اسلام آباد اور گردونواح میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ اسلام آباد کے علاوہ سوات، لوئر دیر، باجوڑ، مالاکنڈ سمیت دیگر کئی علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج بھی بارش ہو سکتی ہے جبکہ چند مقامات پر ژا لہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کر دیا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

شہر قائد کی ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے اور شمال مغرب سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں