ملکہ برطانیہ کےشوہرپرنس فلپ کی ونڈ سر کیسل میں آخری رسومات مکمل ہوگئیں۔
پرنس فلپ کی آخری رسومات میں ملکہ برطانیہ الزبتھ، پرنس چارلس سمیت شاہی خاندان کے دیگر افراد آخری رسومات میں شریک ہیں۔ شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری بھی پرنس فلپ کی آخری رسومات میں شریک ہیں۔
شہزادہ فلپ کی آخری رسومات انگلینڈ کے قصبے ونڈسر میں ادا کی جا رہی ہیں۔ شہزادہ فلپ کی میت کو خصوصی گاڑی پر سینٹ جارج گرجا گھرلے جایا جائے گا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ڈیوک آف ایڈنبرا کی ملکہ سے ’غیر متزلزل وفاداری‘، ملک کی خدمت اور ’ہمت‘ ان کی آخری رسومات کی تقریبات کا مرکز ہیں۔
مزید پڑھیں: شہزادہ ہیری اپنے دادا پرنس فلپ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے
ونڈزر کاسل کی تقریب پرنس فلپ کی رائل نیوی سے وابستگی اور سمندر سے ان کی محبت پر مرکوز ہے۔ لیکن ان کی وصیت کے مطابق اس موقع پر کسی خطبے کا اہتمام نہیں کیا گیا۔
مختلف رسومات میں مسلح افواج کے 730 سے زیادہ ارکان نے شریک ہیں، تاہم کووِڈ کے ضوابط کے تحت سینٹ جارج چیپل کی تقریب میں صرف 30 سوگوار ہی شرکت کر رہے ہیں۔
برطانوی وقت کے مطابق سہ پہر کے ٹھیک تین بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
پرنس فلپ 99 برس کی عمر میں 9 اپریل کو انتقال کر گئے تھے۔
ان کے تابوت کو سینٹ جارجز چیپل تک ایک جلوس کی شکل میں لے جانے کے لیے ایک لینڈ روور گاڑی خاض طور سے تیار کی گئی ہے جسے ڈیزائن کرنے میں پرنس فلپ نے مدد دی تھی۔