وزیر خارجہ 3 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارت روانہ

مذاکرات، انتخابات اور تحریک، چنو کیا چاہتے ہیں؟ حکومت کو شاہ محمود کی پیشکش

فوٹو: فائل


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارت (یو اے ای) روانہ ہو گئے ہیں۔ 

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کے مطابق شاہ محمود قریشی دورے کے دوران اماراتی ہم منصب و دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود کی اپوزیشن اتحاد کا شیرازہ جلد بکھرنے کی پیش گوئی

دفتر خارجہ کے ترجمان کا اس بابت کہنا تھا کہ وزیرخارجہ یو اے ای میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات اور انٹرنیشنل میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔

زاہد حفیظ نے بتایا کہ وزیرخارجہ یو اے ای قیادت سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر بات کریں گے،
ملاقاتوں کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، پاکستانیوں کی فلاح، ملازمت کے مواقع پر بھی بات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات مضبوط برادرانہ تعلقات سے جڑے ہیں، پاک یو اے ای میں مذہب، تاریخ اور اقدار پر مبنی گہرے تعلقات ہیں۔


متعلقہ خبریں