کورونا وائرس سے نجات کے لیے آج ملک بھر میں ’یوم توبہ و استغفار‘ منایا جائے گا۔
’یوم توبہ و استغفار‘ صدر مملکت عارف علوی کی ہدایت پر منایا جائے گا۔ وزارتِ مذہبی امور نے اس ضمن میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ہدایت پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھی: کورونا وائرس کینسر کے مریض کیلئے شفا کا باعث بنا
وزارتِ مذہبی امور کے مطابق آج ’یومِ توبہ و استغفار‘ منانے کا مقصد دعا و استغفار کے ذریعے کورونا وائرس کی وباء سے نجات حاصل کرنا ہے۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپیل کی تھی کہ عوام کورونا وائرس سے نجات کے لیے اس جمعے نمازِ استغفار ادا کریں۔
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید110اموات اور5ہزار364نئےکیسز سامنےآئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار982 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 45ہزار182ہو گئی ہے۔
ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 78ہزار425 ہے اور 6 لاکھ50 ہزار775 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار 271افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 541، خیبر پختونخوا 2 ہزار796، اسلام آباد 626، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 222 اور آزاد کشمیر میں 423 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین کی کورونا ویکسین کی افادیت کم ہونے کا انکشاف
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 68 ہزار665، خیبر پختونخوا1 لاکھ3ہزار419، پنجاب 2 لاکھ61 ہزار173، سندھ 2 لاکھ 70 ہزار963، بلوچستان 20 ہزار662، آزاد کشمیر 15 ہزار137 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 163 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔