سینئر ہدایت کار اور فلم ساز ایس سلیمان انتقال کرگئے


لاہور: فلم انڈسٹری کے سینئرہدایت کار اور پروڈیوسر ایس سلیمان انتقال کرگئے ہیں۔

اہل خانہ نے افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ایس سلیمان طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ایس سلیمان کو ایک عرصے سے فالج تھا اور ذیابیطس کےمرض میں بھی مبتلا تھے۔

اہلیہ نے بتایا کہ ایس سلیمان کونمونیے کا اٹیک ہوا اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ایس سلیمان کی تدفین بچوں کی وطن واپسی پر کی جائے گی۔

ان کی فلموں میں اناڑی، زینت، باجی، اف یہ بیویاں، محبت، آگ، جیسے جانتے نہیں، لوری، تیری صورت، میری آنکھیں اور انسانیت سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔

فلم ڈائریکٹر ایس سلیمان کی پہلی فلم گلفام1961میں ریلیز ہوئی۔ فلم ڈائریکٹر ایس سلیمان ماضی کے اداکارسنتوش کمار اور درپن کے چھوٹے بھائی تھے۔


متعلقہ خبریں