رمضان المبارک:بازار سحری سےشام 6 بجےتک کھلےرہیں گے

رمضان المبارک:بازار سحری سےشام 6 بجےتک کھلےرہیں گے

فائل فوٹو


نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے رمضان المبارک کیلئے خصوصی ایس او پیز جاری کی گئی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتہ اورا توار کو پابندی برقرار رہے گی۔ سینما گھر، پارکس اور مزارت بند ہوں گے۔

کمیونٹی اورمیڈیا کےذریعےماسک پہننےکی مہم چلائی جائےگی۔ سماجی، سیاسی، کھیلوں سمیت ہرقسم کی تقریبات پرپابندی ہوگی۔

بازار سحری سےشام 6 بجےتک کھلےرہیں گے، نماز تراویح کھلےمقامات پرادا کی جائیں۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کا جائزہ لینے کےلیے اجلاس 20 اپریل کو ہوگا۔

تقریبات پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور ہر طرح کی پابندی ہوگی، لاک ڈاؤن کےدوران ایمرجنسی کےعلاوہ غیرضروری نقل وحرکت پرپابندی ہوگی۔

سخت ایس او پیز کے ساتھ وسیع لاک ڈاؤن لگایا جائے، رمضان میں رش سےبچنے کے لیے اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

اندرون شہر ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلےگی۔ نجی اور سرکاری دفاترمیں 50فیصد ورک فرام ہوم پالیسی ہوگی۔

افطار کےبعد ہوٹلوں میں آوَٹ ڈور کھانا کھانے کی اجازت ہوگی۔ ایس او پیز پر نظرثانی کرنے کیلئے آئندہ اجلاس10 رمضان المبارک کو ہوگا۔


متعلقہ خبریں