اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان 12 اپریل کو اقتصادی و سماجی کونسل کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم کا ترقی یافتہ ممالک سے کورونا ویکسین کی پیدوار بڑھانے کا مطالبہ
ہم نیوز کے مطابق یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بتائی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقتصادی و سماجی کونسل کا اجلاس 12 سے 15 اپریل کو پاکستان کی صدارت میں منعقد ہوگا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم چار روزہ ایف ایف ڈی فورم کی صدارت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فورم کا مقصد ترقی پذیر ممالک کو کورونا سے نمٹنے کے لیے مالی تعاوَن کو متحرک کرنا ہے۔
کورونا وائرس: پاکستان میں مزید 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ سال ترقی پذیر ممالک کے لیے قرض سے متعلق ریلیف کی تجویز پیش کی تھی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان عالمی برادری سے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے فیصلے کرنے کا مطالبہ کریں گے۔
کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے، اسپتال بھر رہے ہیں: وزیراعظم
ہم نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اقتصادی و سماجی کونسل کے اجلاس میں دس سربراہان مملکت اور 50 وزرا شرکت کریں گے۔