بلاول بھٹو نے شاہد خاقان عباسی کا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا


کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے بھیجا جانے والا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا ہے۔

وزیر اعظم مستعفی ہوں، غلطیوں پر قوم سے معافی مانگیں: بلاول

ہم نیوز نے پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے متعلق ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ حکومت مخالف تحریک کی حکمت عملی سمیت اہم سیاسی امور پرغور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس کی صدارت سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کررہے ہیں۔ اجلاس میں کئی شرکا ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق سی ای سی کے اجلاس میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہدخاقان عباسی کے شوکاز نوٹس کو پھاڑکرپھینک دیا۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو کی جانب سے شوکازنوٹس پھاڑے جانے پرسی ای سی کے شرکا کی جانب سے تالیاں بجائی گئیں۔

پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم سیاست عزت کے لیے کرتے ہیں اور عزت سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ سی ای سی کے اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اجلاس کو بریفنگ دیں گے۔

پی ڈی ایم کا پی پی کو شوکاز نوٹس: اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کا الزام

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے متعلق آرڈیننس اورحکومت و آئی ایم ایف معاہدے پر بھی غور و خوص کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں