اسپینش لیگ:ریال میڈرڈ اور بارسلونا کا میچ دو دو گول سے برابر


بارسلونا: اسپینش لیگ میں دو بڑے اور معروف فٹبال کلبوں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ  فیصلہ کن ثابت نہ ہو سکا۔ میچ  ریال میڈرڈ فٹبال کلب اور بارسلونافٹبال کلب  کے درمیان کھیلا گیا۔

میچ کے ابتدائی دس منٹ میں بارسلونا فٹبال کلب کے کھلاڑی ساورز نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی تو کھلاڑیوں سمیت شائقین میں جوش و خروش بڑھ گیا۔

بارسلونا فٹبال کلب کی یہ برتری زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور ریال میڈرڈ فٹبال کلب کی نمائندگی کرنے والے رونالڈو نے صرف چار منٹ بعد گول کرکے اسکور برابر کردیا۔

میچ کے ابتدائی 14 منٹوں کے بعد سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور سرتوڑ کوشش کے باوجود دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گول کرنے میں ناکام رہے۔

ممتاز کھلاڑی میسی نے جب 52 ویں منٹ میں دوسرا گول کیا تو بارسلونا کلب کو ایک مرتبہ پھر برتری حاصل ہوگئی۔ ریال میڈرڈ کلب کے بیلے نے یہ برتری بھی برقرار نہ رہنے دی اور 72 ویں منٹ میں اپنی ٹیم کی طرف سے دوسرا گول کردیا۔

کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیمیں تیسرا گول نہ کرسکیں جس کی وجہ سے دو دو گول سے میچ برابر ہوگیا۔

میچ کے نتیجہ خیز ثابت نہ ہونے کی وجہ سے بارسلونا کی ٹیم کے پاس لالیگا لیگ میں اب تک ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار ہے۔


متعلقہ خبریں