کیا جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی

پُرانی پارٹی میں عوام کی خدمت نہ کرسکے، نیا پاکستان ضرور بنائیں گے، جہانگیر ترین

جہانگیر ترین کی عدالت میں پیشی سے قبل ان کی رہائش گاہ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین  قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں جہانگیر ترین نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو پارٹی سے وفاداری پر زور دینے کا عندیہ دیا۔

ذرائع کے مطابق اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی سے پرانی وابستگی ہے، پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

مزید پڑھیں: جہانگیر ترین کی کمپنی کی منی لانڈرنگ کا معاملہ 8 ارب روپے کا ہے،شہزاد اکبر

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا کہ پارٹی اور وزیراعظم کی جانب سے مفاہمت کی کوئی بات نہیں کی گئی۔ پارٹی رہنماوَں کے رویوں پر نظر رکھی جائے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے جہانگیر ترین کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ اراکین نے کہا کہ ہم خیال گروپ کے تمام اراکین آپ کے ساتھ ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین نے کہا کہ حکومت اور پارٹی رہنماوَں کو جہانگیر ترین کی مفاہمت کے اشارے کا مثبت جواب دینا چاہئے۔ مفاہمتی پیشکش کا جواب مثبت نہ ملا تو آخری حد تک جائیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین ایف آئی اے بینکنگ کورٹ لاہور میں پیش ہوئے تھے۔ تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی جہانگیرترین کے ہمراہ تھے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرخان ترین نے کہا تھا کہ مجھ  پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں۔ میرے خلاف 3مقدمات ہیں۔ پاکستان میں80 شوگر ملز ہیں، لیکن نشانے پر صرف میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف سے انصاف مانگ رہے ہیں۔ میرے اور میرے بیٹے کے اکاؤنٹ منجمد کردیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں