آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

کراچی: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے۔

چینی ویکسین کین سائنو فارم کی قیمت 4 ہزار 225 روپے مقرر

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چینی سفیر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق چین کے سفیر کے ہمراہ سفارتخانے کے وفد میں ڈیفنس اتاچی اور قونصل جنرل کراچی سمیت دیگر سفارت کار شامل تھے۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی چینی سفارتکاروں سے ہونے والی ملاقات میں  پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان بھی موجود تھیں۔

ایران اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاؤن کے 25سالہ معاہدہ پر دستخط

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے چین کے سفیر کے ساتھ بات چیت میں پاکستان اور چین میں باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

چین کے سفیرنونگ رونگ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر بھی اپنی ملاقات کے حوالے سے بیان دیا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے چین کا پانچ نکاتی منصوبہ

ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان طویل برادرانہ تعلقات کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے دیرینہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چین کا ویزہ چاہیے تو چینی ویکسین لگوائیں

ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا سابق صدر کے گوادر بندرگاہ کی چین کو حوالگی کے بعد چینی حکومت کی جانب سے مثالی پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے قیام میں دوطرفہ تعاون اور چین کی حکومت سے اہلیان پاکستان کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے معاملے میں تعاون پر اظہار تشکر بھی کیا گیا۔


متعلقہ خبریں