ایسا ٹول جو بتائے کہ آپ کا فیس بک ڈیٹا لیک ہوا یا نہیں؟

فائل فوٹو


معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے صارفین اب معلوم کر سکتے ہیں کہ ان کا فون نمبر اور ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک ہوا ہے یا نہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں  فیس بک کے 50 کروڑ سے زیادہ صارفین کی معلومات ہیک ہوئی ہیں جن میں ان کے  فون نمبرز، نام، گھروں کے پتے، ای میل ایڈریس اور دیگر ذاتی معلومات شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صارفین یہ جاننے کے لیے  Have I Been Pwned آن لائن ٹول استعمال کرسکتے ہیں تاکہ انہیں معلوم ہو سکے کہ ان کا نمبر یا ڈیٹا لیک ہوا ہے یا نہیں۔

فیس بک کے کروڑوں صارفین کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک

دوسری جانب  فیس بک نے اس ضمن میں جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ پرانا ڈیٹا ہے جس کی رپورٹ پہلے 2019 میں دی گئی تھی۔ ہم نے اگست 2019 میں اس مسئلے کو ڈھونڈ کر ٹھیک کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ فیس بک کئی سالوں سے ڈیٹا سکیورٹی کے حوالے سے مسائل سے دوچار ہے۔

2018 میں اس سوشل میڈیا کمپنی نے ایک ایسے فیچر کو غیر فعال کردیا تھا جس کے ذریعے صارفین کو فون نمبرز سے تلاش کیا جا سکتا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں