لاہور: قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مابق قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اب 17 اپریل کو لاہور سے ڈھاکہ روانہ ہو گی۔ دورے کے لیے حتمی 17 رکنی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
محدود طرز کی کرکٹ کے ابتدائی 3 میچز سلہٹ اور آخری دو ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے جبکہ دونوں ٹیموں میں واحد 4 روزہ میچ 23 اپریل سے سلہٹ میں شروع ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: شکست کے باوجود ٹیم کا مورال بلند ہے، مصباح الحق
لاک ڈاؤن کی وجہ سے قومی انڈر 19 اسکواڈ کی ڈھاکہ روانگی میں تاخیر ہوئی. قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اب 10 مئی کو وطن واپس پہنچے گی۔