صبا قمر کی سالگرہ پر سرپرائز پارٹی

صبا قمر کی سالگرہ پر سرپرائز پارٹی

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ صبا قمر 37 برس کی ہو گئی ہیں۔ 

صبا قمر کی سالگرہ کے موقع پر ان کے دوستوں نے ان کے لیے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کیا جو کہ اداکارہ کے ساتھ ان کے مداحوں کو بھی بھا گئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبا اس سرپرائز سے کس قدر خوش اور محظوظ ہوئیں اور انہوں نے اپنے دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

صبا قمر کی سالگرہ کی تقریب میں علی عظمت، ارم خان اور بلال سعید نے بھی شرکت کی۔

اداکارہ کو سوشل میڈیا پر بھی ان کے فینز اور دیگر شخصیات کی جانب سے سالگرہ کی مبارک دی گئی جسے صبا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر کا سالگرہ پر خود کو تحفہ

قبل ازیں صبا قمر نے اپنی سالگرہ پر خود کو دلچسپ اور منفرد تحفہ دیتے ہوئے 5 اپریل یعنی اپنی سالگرہ کے دن اپنی میوزک ویڈیو ’چنگاریاں‘ کی ریلیز کا اعلان کیا تھا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر 25 سیکنڈ کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں انہیں ہنستے اور پھر روتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

صبا نے ویڈیو کی کیپشن میں لکھا ’محبت ایک خاص قسم کی جرات کا تقاضہ کرتی ہے، بار بار چوٹ کھا کر سنبھلنے کی جرات‘۔ انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ یہ گانا میری سالگرہ کے دن ریلیز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر مضبوط مرد کی حقدار ہے، یاسر حسین

اداکارہ نے اس گانے سے متعلق گلوکار مصطفیٰ زاہد کا شکریہ ادا کیا تھا اور ساتھ میں یہ بھی لکھا تھا کہ میرے آن اسکرین پسندیدہ ہیرو عماد عرفانی کا بھی شکریہ کہ وہ اس گانے کا حصہ بنے۔


متعلقہ خبریں