پاکستان میں کرکٹ بحالی کا ایجنڈا لے کر نجم سیٹھی لندن روانہ


لاہور:پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا ایجنڈا لے کر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی لندن روانہ ہوگئے۔

ہم نیوز کو دستیاب اطلاعات کے مطابق دورہ برطانیہ میں نجم سیٹھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹاسک فورس کے چیئرمین جائلز کلارک سے ملاقات کریں گے۔

جائلز کلارک سے بات چیت کے دوران پی سی بی چیئرمین پاکستان میں کرکٹ کی بحالی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ وہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

ملتی جلتی خبر: عبدالرزاق کی کرکٹ میں واپسی:پی ٹی وی ٹیم کی قیادت کریں گے

چیئرمین پی سی بی کی قومی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں سے بھی ملاقات ہوگی۔

قومی کرکٹ ٹیم اس وقت آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے پر ہے۔ چیئرمین مرکزی سیلیکشن کمیٹی انضمام الحق بھی آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے روانہ ہو چکے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی پاکستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والا واحد میچ بھی براہ راست دیکھیں گے۔ نجم سیٹھی 19 مئی کو وطن واپس پہنچیں گے۔


متعلقہ خبریں