مولانا طارق جمیل نے اپنا برانڈ کیوں لانچ کیا؟


معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے ملبوسات کے برانڈ ایم ٹی جے کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں مولانا طارق جمیل “ایم ٹی جے” برانڈ لانچ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایم ٹی جےبرانڈ کی تقریب کا آغاز کلام پاک کی تلاوت کے ساتھ کیا گیا جس میں راحت فتح علی خان نے حمد باری تعالی پیش کی۔

تقریب میں فیصل واوڈا نے وزیراعظم عمران خان کا پیغام سنایا۔ گلوکار احمد جہاں زیب اور رفاقت علی خان نے اپنی بہترین آواز میں’توکجا من کجا‘کا سحر حاضرین پر پار طاری کردیا۔ اس کے علاوہ دیگرشرکاء نے بھی گل ہائے عقیدت پیش کیے۔

مشہور گلوکار امانت علی خان نے اسمائے حسنہ پڑھ کر خوب برکتیں سمیٹیں۔

تقریب میں مولانا طارق جمیل نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ مدرسوں کو بنا زکو ۃ کے چلایا جاسکے، جس کے لیے انہوں نے یہ برانڈ متعارف کرایا ہے۔

طارق جمیل کے نام سے منسوب کمپنی ’ایم ٹی جے‘ کراچی میں رجسٹرڈ ہے۔ کمپنی کی لنکڈ اِن پروفائل پر لکھا گیا ہے کہ ’یہ ایک فیشن برانڈ ہے جو کوالٹی اور دیانتداری سے چلائی جائے گی’ اور یہ ’مولانا طارق جمیل کی خدمت خلق سے متاثر ہو کر قائم کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں