کورونا وائرس: پاکستان میں5ہزار20 نئےکیسز رپورٹ،81 اموات

فوٹو: فائل


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید81 اموات اور5 ہزار 20 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار778تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 87 ہزار 908ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 60 ہزار72ہے اور 6لاکھ 13ہزار 58 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: کورونا سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں اضافہ

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار572افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 509، خیبر پختونخوا 2 ہزار 440، اسلام آباد 579، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 211 اور آزاد کشمیر میں 364 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 60 ہزار911، خیبر پختونخوا 91ہزار439، سندھ 2 لاکھ 66 ہزار378، پنجاب 2 لاکھ 31 ہزار71، بلوچستان 19 ہزار734، آزاد کشمیر 13 ہزار321 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 52 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ،  رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: لاہور میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں