ماہرہ خان ‘لال’ کے عشق میں


پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار و خوبرو ادکارہ ماہرہ خان ‘لال’ کے عشق میں مبتلا ہو گئی ہیں۔

ہم ٹی وی کے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ‘ ہم سفر’ میں اپنی اداکاری کے جوہر سے مداحوں کے دلوں کو چھو جانے والی اداکارہ ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان نے سرخ رنگ کا دوپٹہ اوڑھ رکھا ہے اور  تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘ لال کی محبت میں’۔

ماہرہ خان کا صبر، شکر

یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنی انسٹا پوسٹ پر صبر شکر کا ذکر کیا تھا۔ 

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ماہرہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی۔

ماہرہ خان کی شیئر کردہ تصویر میں خوبصورت پھولوں کا گلدستہ دیکھا جا سکتا ہے۔ پھولوں کی تصویر کے ساتھ اداکارہ نے کیپشن میں تحریر کیا ’صبر، شکر‘۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ نے بتا دیا کہ محبت کیسی ہونی چاہیے

گزشتہ دنوں بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پارری گینگ میں شامل ہوئی تھیں۔ 

ویڈیو میں ان کے ساتھ اداکارہ مومل شیخ بھی محوِ رقص تھیں۔ ماہرہ کی دیگر سہیلیاں بھی ’پارری ہو رہی ہے‘ کے ریمکس ورژن پر پرفارم کر رہی تھیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں