کورونا وبا کے دوران سب سے زیادہ دن کرکٹ کھیلنے والا کھلاڑی کون؟


قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اسد شفیق عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران سب سے زیادہ دن کرکٹ میچز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق اسد شفیق زیادہ تر ایک ہی طرز کی یعنی ٹیسٹ یا فور ڈیز کرکٹ کھیلتے ہیں ۔

اسد شفیق نے اس عرصے کے دوران 75 دنوں پر مشتمل 31 میچز کھیلے ہیں۔

اس فہرست میں دوسرا نمبر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ہے جنہوں نے 44 میچز 72 دنوں میں کھیل رکھے ہیں۔

تیسرے نمبر پر قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان آتے ہیں جنہوں نے 67 دنوں کے اندر 39 میچز کھیلے ہیں۔

انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر اس فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے 32 میچز 66 دنوں میں کھیلے ہیں۔

ٹیموں سے متعلق بات کی جائے تو انگلینڈ نے 52 دنوں میں ٹیسٹ میچز ، 6 دنوں میں ایک روزہ میچز، اور گیارہ دنوں میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل رکھے ہیں۔ کل ملا کر یہ تعداد 69 دن بنتی ہے۔

دوسرے نمبر پر قومی کرکٹ ٹیم نے سب سے زیادہ 47 دن کرکٹ فیلڈ میں گزارے ہیں۔ جن میں سے زیادہ تر 32 ٹیسٹ میچز کے دوران، تین ون ڈے اور 12 ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران گزارے ہیں۔


متعلقہ خبریں