معروف بھارتی اداکار و سیاست دان پاریش راول بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
پاریش راول نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا اعلان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں کیا۔
Unfortunately, I have tested positive for COVID-19. All those that have come in contact with me in the last 10 days are requested to please get themselves tested.
— Paresh Rawal (@SirPareshRawal) March 26, 2021
فلم ’ہیرا پھیری‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار نے پیغام میں تحریر کیا کہ ’میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وہ تمام لوگ جو کم از کم گزشتہ 10 روز مجھ سے رابطے میں رہے ہیں اپنا کورونا ٹیسٹ لازمی کروائیں‘۔
خیال رہے کہ پاریش راول کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے کے چند ہفتوں بعد ہی کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ ۹ مارچ کو انہوں نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سچن ٹنڈولکر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
دوسری جانب بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں کہا کہ تمام تر احتیاط کے باوجود میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
انہوں نے تحریر کیا کہ مجھے میں کورونا کی علامات زیادہ نہیں ہیں۔ میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹر سے مسلسل رابطے میں ہوں اور ان کی ہدایات پر عمل کر رہا ہوں۔