معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر نے عہدہ چھوڑ دیا

پیٹرولیم بحران: معاون خصوصی ندیم بابر سے استعفیٰ طلب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ان کے معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر نے عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزرا شیریں مزاری اور شفقت محمود کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر اسد عمر نے انکشاف کیا تھا کہ وزیراعظم نے ندیم بابر سے کہا ہے کہ وہ پیٹرولیم بحران پر استعفیٰ دے دیں۔

پیٹرول بحران: کابینہ نے سیکرٹری پیٹرولیم سمیت دیگر افسران کیخلاف کارروائی روکدی

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جون میں پیٹرول بحران سامنے آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جون 2020 میں آنے والے پیٹرولیم مصنوعات کے بحران پرایف آئی اے کی جو رپورٹ آئی تھی اس پر ایک کمیٹی بنائی جائے گی جو وزیراعظم کو سفارشات دے گی۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسدعمرنے کہا کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ پیٹرولیم بحران کی تحقیقات کی جائیں جوایف آئی اے نے کی۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی رپورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کی وجوہات کا باریک بینی سے تجزیہ کیا گیا اور غیر قانونی تیل کی فروخت کو بھی رپورٹ میں سامنے لایا گیا ہے۔

پٹرولیم بحران: تحقیقاتی رپورٹ کابینہ میں پیش،وزراء کا سخت ایکشن کا مطالبہ

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر اسدعمرنے کہا کہ معاون خصوصی ندیم بابر کو عہدے سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے جب کہ وفاقی سیکریٹری پیٹرولیم کو بھی عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بھیج دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق میڈیا بریفنگ میں انہون ںے بتایا کہ ایف آئی اے کو فارنزک آڈٹ کا مینڈیٹ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کاہ کہایف آئی اے 90 دن کے اندر فارنزک آڈٹ رپورٹ دے گی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ تین مختلف حصوں میں سفارشات کوترتیب دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عمل جومجرمانہ تھے ان پرقانون کے مطابق کیسزبننے  چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہے کیا پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کی گئی؟ اورکس نےکی؟

پی ٹی آئی کے وزیر نے اعتراف کیا کہ پاکستان کے اندر مختلف سیکٹرز میں بڑے بڑے مافیاز موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت پیٹرولیم کو تمام انتظامی فیصلے کر کے وزیراعظم کو رپورٹ کرنے کا کہا ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کے لیے بہت ہی کم سزائیں ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہپیٹرولیم ڈویژن اوگرا پرذمہ داری ڈالتا تھا جب کہ ہمیں اس ابہام کوختم کرنا ہے۔

پیٹرولیم بحران:کمیشن بنانےکیلئےحکومت کو مہلت مل گئی

وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے اس موقع پر کہا کہ ندیم بابر کو اس لیے مستعفیٰ ہونے کا کہا گیا ہے کہ انکوائری شفاف ہو سکے۔


متعلقہ خبریں