کورونا: ریلوے کا مسافروں کی بکنگ میں کمی کا فیصلہ

فوٹو: فائل


ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب پاکستان ریلویز نے اہم فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کے پیشِ نظر مسافر ٹرینیں سو کے بجائے ستر فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے کو خسارے سے نکالنے کیلئے بلا تعطل اصلاحاتی عمل ضروری ہے، وزیراعظم

ریلوے حکام کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ ریلوے نے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام مسافر ٹرینوں میں 70 فیصد سے زیادہ بکنگ نہ کی جائے۔

وزارت ریلوے کے احکامات کے مطابق تمام مسافر ٹرینیں 100 فیصد کی بجائے 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی۔

ریلوے منسٹری کی جانب سے یہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں میں بھی کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 63 اموات اور 3 ہزار 946 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی حکومت کا حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے کھولنے کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 28 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 40 ہزار 988 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 37 ہزار 985 ہے۔ 5 لاکھ 88 ہزار 975 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں