ستارہ امتیاز پانے والے مصور عمران قریشی کون ہیں؟


سندھ کے ضلع حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے محمد عمران قریشی کو فن مصوری میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر ستارہ امتیاز سے نواز گیا ہے۔

عمران قریشی نے 1993 میں لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس سے فن مصوری کی تعلیم حاصل کی اور آج کل تدریس کے شعبے کے وابستہ ہیں۔

ان کے فن پاروں میں16 ویں صدی کے آرٹ اور جدید آرٹ کا امتزاج نظر آتا ہے جن کو پوری دنیا میں پذیرائی ملتی ہے۔

اس پاکستانی مصور کے فن پاروں کی نمائش پاکستان سمیت نیویارک، امریکا، پیرس، دبئی اور دیگر ممالک میں بھی کی جاتی ہے۔

انہوں نے اپنی کام کی انفرادیت کے باعث پوری دنیا کی توجہ حاصل کی۔ سیاسی اور سماجی مکالمہ ان کے کام اہم جز ہے۔

ستارہ امتیاز پانے والے عمران قریشی اپنے فن سے پوری دنیا میں پاکستان کی مثبت تصویر پیش کرتے ہیں اور انہیں مختلف ممالک کی طرف سے اعزازت سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

حکومت پاکستان نے انہیں 2021 میں ستارہ امتیاز سے نواز۔ پروفیسر ڈاکٹر فرحان سیف ،اداکارہ بشریٰ انصاری ، سلطانہ صدیقی ، فنکار سید فاروق قیصر، پیر سید لخت حسنین کو بھی اس اعزاز سے نوازا گیا۔


متعلقہ خبریں