‘برطانیہ سے پاکستان آنے کے خواہش مند غیر ضروری سفر سے گریز کریں’

پاکستان تجارت اور سیاحت کیلئے بہترین ملک ہے، برطانوی ہائی کمشنر

فائل فوٹو


برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ہدایت کی ہے کہ برطانیہ سے پاکستان آنے کے خواہش مند غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر کے باعث پاکستان میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں جس کی روک تھام کیلئےحکومت پاکستان نےسنجیدہ اقدامات اٹھائےہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کورونا ایس اوپیز پر سختی سےعمل کریں۔

کرسچن ٹرنر نے کہا کہ برطانیہ سے پاکستان آنے کے خواہش مند غیرضروری سفر سے گریز کریں،برطانوی حکام انتہائی ضرورت کےتحت پاکستان آنے کی اجازت دے رہے ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے پیش نظر برطانیہ آنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث پابندیوں سے لوگ مایوسی کا شکار ہیں، کورونا کی وجہ سے یوم پاکستان کی تقریبات بھی بھرپور طریقے سے نہیں ہو سکتیں۔


متعلقہ خبریں