باربی ڈول ناسا کی ٹیم کے ساتھ خلا میں جائے گی


لڑکیوں کی ہردلعزیز باربی ڈول بھی ناسا کی ٹیم کے ساتھ خلا میں جانے کو تیار ہو گئی ہے۔ 

روس کی واحد خلا باز سے متاثر دنیا کی مقبول ترینباربی ڈول‘کا نیا ایڈیشن متعارف کرا دیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مشہورزمانہ باربی ڈول ’’بوڑھی‘‘ ہوگئی؟

کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی باربی ڈول متعارف کرانے کا مقصد نوجوان لڑکیوں کی سائنس ، ٹیکنالوجی ،انجیئرنگ اور تحقیق کے شعبوں میں حوصلہ افزائی کرنا ہے.

36 سالہ انا کیکینا روس کی پہلی خاتون ہیں جو کہ خلا کا سفر کرنے جا رہی ہیں۔ 58 برس قبل ویلنٹینا تریشکووا خلا میں جانے والی دنیا کی پہلی خاتون بنی تھیں۔

Anna Kikina (pictured), 36, is currently the sole Russian woman scheduled to travel into orbit, 58 years after Valentina Tereshkova became the world\'s first spacewoman

پہلی روسی خاتون خلا باز آئندہ برس کے آخر میں خلا کے سفر پر روانہ ہوں گی جہاں ان کے ساتھ معروف باربی ڈول بھی جائے گی۔

روسی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ خلا باز باربی ڈول یہ پیغام دیتی ہے کہ ‘کوئی بھی خواب حقیقت میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ آپ کو خود پر یقین کرنا اور آگے بڑھنے کی ضرورت ہے’۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی اداکارہ لائیو ایکشن ری میک میں باربی ڈول کا کردار ادا کریں گی

قبل ازیں باربی ڈول کو سائنسدان کے روپ میں بھی پیش کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں