صبا قمر کا ساحل پر دلکش انداز


پاکستان کی معروف و خوبرو اداکارہ صبا قمر زمان نے سمندر کے ساحل پر دلکش فوٹو شوٹ کرایا ہے جسے سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

صبا قمر زمان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی سحرانگیز تصاویر جاری کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ پانی کی طرح ہو جاؤ، بہتے رہو، ٹکراؤ اور اڑتے رہو۔

انہوں نے ایک اور تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ آپ سمندر کی طرح پرسکون، خوبصورت، لامحدود، سخت اور شاندار ہو سکتے ہیں۔

 صبا قمر کی اداؤں نے انسٹا گرام پر دھوم مچا دی

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی صبا قمر کی اداؤں نے انسٹا گرام پر دھوم مچا دی تھی۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’مات‘ اور ’ڈائجسٹ رائٹر‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ صبا قمر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر بلیک  تھیم میں خوبصورت فوٹو شوٹ مداحوں کے ساتھ شئیر کیا تھا۔

 

صبا قمر کے اس فوٹو شوٹ کو مداحوں کی جانب سے پذیرائی بخشی گئی اور لوگوں نئ ان کے اس منفرد انداز کو بہت سراہا۔

ایک تصویر کے ساتھ اداکارہ نے تحریر کیا کہ ’تکلیف عورت کو جنگجو بنا دیتی ہے‘۔

ایک اور تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن دی ’محبت میں کھوئی ہوئی‘۔

سیاہ لباس میں ملبوس صبا قمر نے اپنی تصاویر کے ساتھ کیپشن دی ’بے خوف‘۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں