اسفندیار ولی کورونا سے متاثر

اسفندیار ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

ترجمان اے این پی ثمر بلو کے مطابق ٹیسٹ مثبت آنے پر اسفندیار ولی نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

دوسری جانب اے این پی سینٹرل وائس پریزیڈنٹ امیر حیدر خان ہوتی نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ اسفندیارولی خان کی طبعیت گذشتہ چار پانچ روز سے ناساز تھی جس پر انکے ٹیسٹ کئے گئے۔ انکی حالت بہتر ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم سے انکی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کرتے ہیں، انشاء اللہ جلد صحتیاب ہوں گے۔عوام اور کارکنان مطمئن رہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ولی باغ چارسدہ میں تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔

ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر سنگین ہوتی جارہی ہے، این سی او سی

خیال رہے کہ ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر شدید ہوتی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز اسدعمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کی شرح 5 سے 6 فیصد ہو چکی ہے۔

این سی اوسی نے ملک کے بڑے شہروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا: راولپنڈی کے 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

این سی او سی نے کہا ہے کہ  پنجاب میں کورونا کے بڑھتے کیسز باعث تشویش ہیں۔ اسلام آباد اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں کورونا وائرس کے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق خیبر پختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر کےعلاقوں میں بھی کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

این سی او سی اعلامیے کے مطابق اجلاس میں مختلف ممالک کے سفر پر مزید پابندیوں پرغور کیا گیا۔ اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں