سعودی عرب: 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں کھولنے کا اعلان

سعودی عرب: 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں کھولنے کا اعلان

ریاض: سعودی عرب نے 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن (گاکا) کی جانب سے کیا گیا ہے۔

سعودی عرب: ماہر فلکیات نے رمضان المبارک اور عیدالفطر کی پیشنگوئی کردی

مؤقر خلیجی اخبار کے مطابق گاکا نے مقامی ایئر پورٹس کو بین الاقوامی پروازیں 31 مارچ کے بجائے 17 مئی سے بحال کرنے کا سرکلر جاری کر دیا ہے البتہ جن ممالک میں کورونا وائرس کی صورتحال خراب ہے ان پر سفری پابندیاں برقرار رکھی جاسکتی ہیں۔

خلیجی اخبار کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے بھی بات چیت میں گاکا کی جانب سے موصول ہونے والے سرکلر کی تصدیق کردی ہے۔

پاکستان کی قومی ایئر لائن کے ترجمان نے اس ضمن میں خلیجی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  گاکا نے سعودی عرب سے بین الاقوامی پروازیں آپریٹ کرنے والی ایئر لائنز کو پروازوں کی بندش کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

سعودی عرب: مسجد نبوی میں نصب کیا جانے والا بجلی کا پہلا بلب

گاکا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں 17 مئی کی رات ایک بجے تک توسیع کی گئی ہے۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سعودی عرب کے حکام نے 3 فروری سے پاکستان سمیت 20 ممالک پر سعودی عرب کے لیے بین الاقوامی پروازوں پر جزوی پابندی عائد کررکھی ہے۔

سعودی عرب: مسلح افواج میں خواتین کی بھرتیاں شروع

خلیجی اخبار اردو نیوز کے مطابق پی آئی اے عائد کردہ جزوی پابندی کے دوران سعودی عرب سے پاکستانی مسافروں کو واپس لانے کے لیے یکطرفہ پروازوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور بالکل اسی طرح کارگو سروس بھی بحال ہے۔


متعلقہ خبریں