عاطف اسلم 38 برس کے ہو گئے


موجودہ دور کے  مقبول ترین  گلوکارعاطف اسلم 38 برس کے ہو گئے ہیں۔ 

عاطف اسلم 12مارچ 1983 کو پنجاب کے شہر وزیر آباد میں پیدا ہوئے اور اپنے کیریئر کا آغاز 2004 میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا امریکی گلوکارہ پشاور زلمی کا گانا گائیں گی ؟

عاطف اسلم کو بچپن سے ہی کرکٹر بننے کا شوق تھا تاہم کالج کے دنوں میں انہیں میوزک سے محبت ہوئی اور یہ محبت ایسی بڑھی کہ عادت ہی بن گئی ۔

سال 2004 میں عاطف اسلم کے پہلے گانے جل پری نے عوام کو اپنی جانب متوجہ کیا اوراسی البم نے شاندار کامیابی حاصل کی اور عاطف ترقی کی منازل تیزی سے طے کرنے لگے۔

گلوکاری کے میدان میں متعدد ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد عاطف اسلم نے اپنے کیرئیر میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے، 2011میں پہلی بار عاطف نے پاکستانی فلم ”بول“میں کام کیا۔

عاطف اسلم کے مشہور گانوں میں جینا جینا، بھیگی یادیں،احساس، ماہی وے، آنکھوں سے اور مشہور قوالی تاج دارِ حرم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف گلوکارہ فریحہ پرویز کی سالگرہ آج

عاطف اسلم کا ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بہت پذیرائی حاصل ہوئی اور ان کے گانوں کو بھارتی فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں